Fizan Akbar Business Biography
| Chairman SME Committee Sialkot Chamber of commerce and industry. |
اسلام علیکم۔
میں ایک عام اور بہت ہی چھو ٹی سی ایکسپورٹ کے بزنس کو ۱۹۸۰ میں شروع کیا۔ سرمایہ نہ ہونے کے برابر تھا مگر اللہ پربھروسہ تھا۔
تب کوی ایسا ادارہ نہ تھا جو کتابوں کے علاوہ تجربہ سے بھی سکھاتا۔
شروع میں اچھی خاصی تکلیف دیکھنا پڑیں اگر سچ پوچھیں تو وقت اور پیسے بچانے کے لیے کاریگروں کے ساتھ بیٹھ کر کام بھیکیا۔ لیکن اس سارے پراسس میں قدرت مجھے ایک چیز سکھا رہی تھی۔ اور وہ تھی “ پراڈکٹ کا نالج “ مجھے پتہ ہے کہ نیا اورچھوٹا ایکسپورٹرز کون کون سی مشکلات سے گزرتا ہے۔ کیونکہ میں بھی ایسی ہی مشکلات کا شکار تھا۔ کوی سکول کالج ایسا نہتھا جہاں سے سیکھا جاتا۔ اور اس بات کا احساس تھا کہ باقی کے لوگوں کو بھی ایسی ہی مشکلات ہوتی ہوں گیں۔
آج سے تقریباً دس سال پہلے میں نے چیمبر آف کامرس میں ایس ایم ای کے لیے سیمنارز کے کلچر کو شروع کیا۔ شروع میں نئے اورچھوٹے ایکسپورٹرز کے لیے یہ ایک نیا سیکھنے کا ایونٹ تھا ۔ میرا فوکس ہمیشہ سے نئے اور چھوٹے ایکسپورٹرز کی راہنمائی ہی رہا۔ جس میں سیلز، مارکیٹنگ ، ای کامرس ، اے آئ ، بگ ڈیٹا ، ڈیٹا فائنڈنگ ، ڈیٹا پرا سس ، ڈیٹا ریسرچ، لیڈز جینریشن ، ویب سایٹ، ایس ای آؤ ای میل ، ای میل آٹومیشن ، اور اسکے چینلز ، تجارتی میلوں میں ٹریفک ، مختلف ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشنز، ایڈ اَن ، ٹپاینڈ ٹرکس سوشل میڈیا اور جو کچھ میں نے نیدرلینڈ سے سیکھا اور جو کچھ میں نے امیریکہ سے سیکھا پوری ایمانداری سے اسکو نئے آنے والوں کی راہنمائی کے لیے وقف کردیا۔ نہ صرف چیمبر آف کامرس بلکہ مختلف یونیورسٹیز میں لیکچر دیے۔
آج مجھے یہ خوشی ہے کہ یہ سلسلہ پروان چڑھا ۔ جس میں نہ صرف چیمبر آف کامرس پیش پیش ہے بلکہ بہت سارے پرائیویٹادارے بھی ایسی ایکسپورٹ کی تعلیم، راہنمائی اور مینٹورشپ فراہم کر رہیے ہیں۔
اب وقت اور ٹیکنالوجی بدل چکے ہیں۔ سال مہینے کے برابر محسوس ہوتا ہے اور ہفتہ ایک دن کے برابر لگتا ہے۔ جو خط بارہ سے بیسدن میں امیریکہ جاتا تھا اب وہ کچھ ہی سیکنڈ میں اپ کی جیب میں رکھے سمارٹ فون پر فوٹو اور وڈیو کے ساتھ آجاتا ہے۔
اب نیے اور چھوٹے ایکسپورٹرز کے چیلنج بھی نئے ہیں اور ان کا حل بھی جدید ہے۔ بہت سارے لوگوں کے پاس وقت کم اور سیکھنازیادہ ہے۔
ان حالات کو دیکھتے ہوے میں نے کچھ ایسا پلان کیا ہے جس سے کم وقت میں جلدی سیکھا اور کم وقت میں کامیاب بزنس کیا جاے۔اور یہ ہی پاکستان کی ضرورت ہے۔
واسلام فیضان اکبر۔
چئیرمین ایس یم ای ٹریننگ کمیٹی۔
Comments
Post a Comment